ماں کی موت کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی،اداکار شاہد

بدھ 11 جون 2025 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستانی فلم انڈسٹری کے اداکار شاہد نے انکشاف کیا ہے کہماں کی موت کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایاکہ جب میں صرف 9سال کا تھا تو میری والدہ انتقال کر گئیں تھیں، میں سکول میں تھا اور والدہ مجھے اکثر لینے آیا کرتیں تھیں لیکن ایک دن جب وہ نہ آئیں تو دل بہت بوجھل ہو گیا،سکول کے پرنسپل نے کہا کہ آپ قریبی علاقے میں رہتے ہیں اس لئے خود واپس چلے جائیں، راستے میں قدم جیسے بھاری ہو گئے تھے، جب گھر پہنچا تو دروازے پر بہت سی گاڑیاں دیکھیں ،اندر جا کر معلوم ہوا کہ ماں کا انتقال ہو چکا ہے وہ لمحہ آج بھی دل میں ویسا ہی تازہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک فلم میں مجھے بالکل ایسے ہی منظر کی عکسبندی کرنا پڑی جو میری ماں کی موت سے مشابہت رکھتا تھا اور وہ منظر میرے لئے ناقابل برداشت ہوگیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ماں کی موت نے مجھے اتنا توڑ دیا تھا کہ 14سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی، میں سمجھنے لگا تھا کہ ماں کے بغیر زندگی کا کوئی مطلب نہیں، اور شاید مجھے نہیں جینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :