ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 11 جون 2025 21:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، واسا، ماحولیات، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں، خاص طور پر ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی، صفائی ستھرائی، فیلڈ سرویلنس اور آگاہی مہمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس، لاروا کی تلفی، ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کی دستیابی اور دیگر اقدامات کو مربوط انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلدیات اور واسا کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جہاں پانی جمع ہووہاں فوری طور پر کارروائی کی جائے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کو اپنی ترجیح اول بنائیں اور زمینی سطح پر عملی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :