صوبائی وزیر آفتاب عالم خان آفریدی کو محکمہ خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

بدھ 11 جون 2025 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم خان آفریدی کو محکمہ خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہ اضافی ذمہ داری اپنے موجودہ قلمدان قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے ساتھ انجام دیں گے۔یہ تقرری خیبر پختونخوا حکومت کے قواعدِ کار 1985 کے قاعدہ 3 کی ذیلی دفعہ (4) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بدھ کے روز محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا۔