سکھر میں بھی گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا

جگہ جگہ مختلف اقسام کے مشروبات ٹھیلے سج گئے،ٹھیلوں پر عوام کا رش، ٹھیلے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی

بدھ 11 جون 2025 20:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، جگہ جگہ مختلف اقسام کے مشروبات ٹھیلے سج گئے،ٹھیلوں پر عوام کا رش، ٹھیلے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں آگ برساتے سورج نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے شدید گرمی میں جسم کی حرارت کو نارمل رکھنے کے لئے ٹھنڈے اور دیسی مشروبات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے شہر سکھر کے مختلف علاقوں،شاہراؤں سمیت گلی محلوں، کالج، یونیورسٹی اور بازاروں میں ہر طرف مشروبات کی دکانیں،ریڑھیاں اور ٹھیلے نظر آنے لگے ہیں دیسی اجزا ء سے تیار کر دہ شربت صندل،بزوری،بادام کا شربت،آلو بخارے کا شربت،بھنے ہوئے آٹے اور شکر سے تیار کردہ ''ستو''، بادام،چہار مغزاور دودھ سے تیار کردہ سپیشل پہلوانی سردائی،لیموں کے عرق اور نمک کی آمیزش سے تیار کردہ لیموں پانی،کیلے اور سٹرابری کا ملک شیک،فالسے آملی آلو بخارے کا شربت گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے بہترین مشروب اور ہر فرد کی ضرورت بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :