وزیر صحت سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس

بدھ 11 جون 2025 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکریڑی آپریشنز طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سامان کی خریداری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفنگ دی۔اس حوالے سے تاخیر پر متعلقہ افسران سے اظہار برہمی بھی کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے طبی سامان کی خریداری کے عمل کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔