سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس

جمعرات 12 جون 2025 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا،ڈی جی کماڈیٹیز عمران قریشی نے محکمے میں جاری اصلاحات اور سفارشات بارے آگاہ کیا،صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کی سپلائی چین مینجمنٹ بارے بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اشیاء کی مسلسل مانیٹرنگ موثر بنانے کیلئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو بھی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، مارکیٹ کمیٹی اور الائیڈ محکموں کے افسران کی معاونت سے موجودہ نظام کو اپگریڈ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پرائس کنٹرول نے عیدالاضحی کے دوران بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد بہتر بنانے پر فیلڈ افسران کو شاباش دی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ طلب و رسد بارے تمام ڈپٹی کمشنرز کو قبل از وقت مراسلہ ارسال کیا جائے، مقامی سبزیوں و پھلوں کی پیداوار اور طلب کے اعدادوشمار بارے تمام اداروں کو بروقت مطلع کیا جائے گا، معلومات کی بروقت فراہمی سے سٹاک اور قیمتوں کے تسلسل میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :