سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، سی پی او فیصل آباد

جمعرات 12 جون 2025 00:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سی پی او فیصل آباد کی ضلعی پولیس اور سی سی ڈی کے افسران کے ساتھ میٹنگ، کرائم کنٹرول اور مجرموں کی گرفتار ی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس لائنز کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹرمیں ضلعی پولیس اورسی سی ڈی کے افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔

(جاری ہے)

جس میں ایس ایس پی آر او سی سی ڈی دوست محمد کھوسہ،ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ ، ایس پی سی سی ڈی ملک طارق, ٹاؤن ایس پیز اور سی سی ڈی کے سٹی اور صدر ڈویژن کے افسران نے شرکت کی۔سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ باہمی میٹنگ کا مقصد کرائم کو کنٹرول کرنا اور سنگین نوعیت کے کرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائےجس میں ضلعی پولیس کے ساتھ سی سی ڈی کا کلیدی کردار ہے۔جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے عمل میں تیزی لائی جائے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔