خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد ماہر کو قائم مقام سیکرٹری کا اضافی چارج تفویض

جمعرات 12 جون 2025 10:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد ماہر کو قائم مقام سیکرٹری کا اضافی چارج تفویض کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی نے گریڈ 20 کے سید محمد ماہر کو قائم مقام سیکرٹری تعینات کردیا گیاہے ۔سید محمد ماہر کو تاحکم ثانی قائم مقام سیکرٹری اسمبلی کے فرائض سرانجام دینے کی اجازت دے دی گئی ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکرٹری اسمبلی گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :