صدر آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات

جمعرات 12 جون 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آزادکشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صدر مملکت کو آزاد کشمیر کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے مسائل اور خطے میں سہولیات کی فراہمی پر بھی گفتگوہوئی۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی اور خطےکے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔\932