Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 500ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے گئے ہیں، محکمہ منصوبہ بندی خیبرپختونخوا

جمعرات 12 جون 2025 12:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 500ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے گئے ہیں، جبکہ ان منصوبوں کی فوری منظوری کی ہدایت سختی سے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ترقی و منصوبہ بند ی خیبرپختونخوا کےمطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال میں 500ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے ہیں، جس کیلئے 40فیصد فنڈز جاری کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کر دیا گیا ہے، محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبر پختونخوا کے حکام کے مطابق رواں برس نئے ترقیاتی منصوبے بجٹ میں شامل نہیں کئے گئے تھے اور 554ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جس کے بعد اب آئندہ برس کیلئے نئی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 500ارب سے زائد کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس کیلئے 195ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ نئی تجویز کردہ سکیموں کی متعلقہ فورم سے فوری منظوری کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے، مجوزہ سکیموں کیلئے فنڈز اجراء سے قبل خصوصی کمیٹی کے قیام کی بھی تجویز ہے جو ضلع اور تحصیل وار ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے گی۔صوبائی حکومت 13جون کو مالی سال 202526ء کا بجٹ پیش کرے گی جو صوبائی حکومت کا دوسرا بجٹ ہوگا، آئندہ برس کیلئے نئی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات