قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعد جمعے کی صبح 11 بجے سپیکر ردار ایاز صادق کی سربراہی میں دوبارہ شروع ہوگا

جمعرات 12 جون 2025 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفے کے بعد جمعے کی صبح 11 بجے سپیکر ردار ایاز صادق کی سربراہی میں دوبارہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز کیاجائےگا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان بحث کا آغاز کریں گے۔بجٹ پر عام بحث 21 جون تک جاری رہے گی۔21 جون کو ہی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب بحث سمیٹیں گے۔مالی بل کی منظوری 26 جون کو دی جائے گی۔بجٹ اجلاس 27 جون تک جاری رہےگی۔\932