لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم

یکم جون سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 210ملزمان گرفتار،398مقدمات درج

جمعرات 12 جون 2025 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف مسلسل سرگرم ِ عمل ہے،یکم جون سے اب تک بجلی چوروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 210ملزمان کوگرفتارکر کی398مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ رواں سال بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 15011ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر11867مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کی1921ملزمان،صدرمیں 2965، کینٹ میں 5011، ماڈ ل ٹاؤن میں 2680، سٹی میں 1672اور سول لائنز میں 762ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری سے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کر رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے بجلی چوری کے مقدمات کو موثر فالو اپ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات میں چالان پراسیکیوٹرز کی معاونت سے بروقت مکمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کے مقدمات کو یکسو کر کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :