ٹیلر فریٹزاور بینجمن ٹوڈ شیلٹن سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 12 جون 2025 16:12

ٹیلر فریٹزاور بینجمن ٹوڈ شیلٹن  سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس  مینز سنگلز کوارٹر ..
سٹٹ گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز اور امریکا کے ہی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔امریکا کے ٹیلرفریٹز نےمردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو 0-2 سیٹس میں شکست دی ۔

اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹزنے فرانسیسی حریف کھلاڑی کوئنٹن ہیلیس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(6-8)سے ہرا کر ٹورنامٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں امریکا کے ہی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار بینجمن ٹوڈ شیلٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والے فرانسیسی حریف کھلاڑی پیئر ہیوگس ہربرٹ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 5-7سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

متعلقہ عنوان :