Live Updates

ایک اننگز میں زیادہ چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا

کرس گیل نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 جون 2025 12:33

ایک اننگز میں زیادہ چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ ..
سان فرانسسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) کیوی بیٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ 
فن ایل این نے امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی ) میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے، سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف فن ایلن نے 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔

 
 
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

 

فن ایلن نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ 
اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا، کرس گیل نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

 
ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی۔ 
سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔ 
ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر اؤٹ ہوگئی، میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے تین وکٹیں لیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات