Live Updates

کرکٹ پاکستان کا مستقبل ہے، شاہین آفریدی

قومی ٹیم میں تبدیلیاں ہوئیں، انہیں کچھ وقت ملنا چاہیے، کپتان لاہورقلندرز

جمعرات 12 جون 2025 21:19

کرکٹ پاکستان کا مستقبل ہے، شاہین آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)پی ایس ایل کی چیمپین ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ پاکستان کا مسقبل ہے،قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کے باعث انہیں کچھ وقت ملنا چاہیے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ سے ملک کو بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ کی معاہدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کو کچھ وقت دیا جاے، ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں، چیزیں ٹھیک ہو جاے گی تو سب ٹھیک ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ٹیم کیلئے ٹرائلز ملک بھر میں ہونگے، ہم پاکستان کی خدمت کے جذبے سے اس کام کا آغاز کر رہے ہیں،وزیراعظم یوتھ پروگرام داد کا مستحق ہے جبکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ سے ملک کو بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔ لاہور قلندرز ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹگ کرے گاجس کا آغاز کوئٹہ سے ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات