2025 کے سب سے زیادہ آمدن والے گالفرز کی فہرست جاری

اسپین کے گالفر جون رام 102 ملین ڈالرز آمدن کے ساتھ سب سے ٹاپ پر ہیں، رپورٹ

جمعرات 12 جون 2025 21:41

2025 کے سب سے زیادہ آمدن والے گالفرز کی فہرست جاری
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکی جریدے فوربز نے سال 2025 کے سب سے زیادہ آمدن والے گالفرز کی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

فوربز کے مطابق اسپین کے گالفر جون رام 102 ملین ڈالرز آمدن کے ساتھ فہرست میں سب سے ٹاپ پر ہیں جب کہ امریکا کے اسکاٹی شیفلر 97 ملین ڈالرز کی آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے روری میکلوری کا فہرست تیسرا نمبر ہے اور ان کی مجموعی آمد 84 ملین ڈالرز ہے۔ فوربز کے مطابق امریکا کے ٹائیگر ووڈ 55 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں چوتھے اورکولن موری کاوا 50 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :