خانیوال ،ناجائزمنافع خوروں کی حوصلہ شکنی کی جائے آڑھتیوں اور بیوپاروں سے قریبی رابطہ رکھاجائے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 12 جون 2025 16:31

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر نگرانی پھلوں،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سپلائی بارے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز بلال احمد،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ محمد بابر اور تحصیلوں کے سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیوں نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفی سیہڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کا سیزن ختم ہو رہا ہے،ان سبزیوں کیلئے اب ہمیں دوسرے صبح پر انحصار کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے سیکرٹریز اور عملہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں پر نگاہ رکھے۔

(جاری ہے)

پراپر میکانزم کے تحت ڈیمانڈ و سپلائی کے تحت قیمتوں کا تعین کیا جائے گا،اے ڈی سی جی نے مزید کہا کہ کسی کو ناجائزمنافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،بیوپاریوں اور آڑھتیوں سے رابطوں میں رہا جائے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر قیمتوں کا باقاعدہ میکنزم بناکر اس پر عملدرامد کروایا جائے گا۔

حکومتی پالیسی کے عین مطابق منڈیوں میں اعتدال میں رہتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی خریدوفروخت کی اجازت دی جائے گی،ہمارے لئے ناجائز منافع خوری کو روکنا ترجیح ہوگی۔\378