چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ریاض تبسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 12 جون 2025 16:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ریاض تبسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر جج آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس میں سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ ریاض تبسم ایڈووکیٹ نے وکالت کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ریاض تبسم ایڈووکیٹ کی شعبہ قانون کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ تعزیتی ریفرنس میں ریاض تبسم ایڈووکیٹ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔