خوشاب‘ گھرکے باہرکھیلتے بچوں پرآوارہ کتوں کا حملہ، 5 زخمی

جمعرات 12 جون 2025 18:49

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)خوشاب میں آوارہ کتے نے 5 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ چوک جوڑا کلاں میں پیش آیا، جہاں بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتے نے پانچ بچوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 4 سے 7 سال کے درمیان ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ جانے دیں۔

متعلقہ عنوان :