وزیرداخلہ کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے سینٹری ورکرز کیلئے بونس کا اعلان

جمعرات 12 جون 2025 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سر انجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بونس کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ یومیہ اٴْجرت والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر 3 روز میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھا گیا۔ اس دوران ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صفائی آپریشن میں 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے حصہ لیا، شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے کی کارکردگی کا برملا اعتراف ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے شہریوں کا بھی شکریہ جنہوں نے صفائی میں فیلڈ ٹیموں سے پورا تعاون کیا، اسلام آباد کو اپنا سمجھ کر صاف ستھرا، سرسبز رکھنا اور اسے عالمی معیار کا شہر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :