خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی سے ایجوکیشن سکالر ڈاکٹر صوفیہ کی ملاقات

محکمہ تعلیم کے مختلف اضلاع میں جاری تعلیمی سروے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

جمعرات 12 جون 2025 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ ہم اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ ایٹا کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے، ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں پیرنٹس ٹییچرز کونسل کے ذریعے اساتذہ عارضی بنیادوں پر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ یونیسیف کے پروگرام کے تحت بھی محتلف اضلاع میں اساتزہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔

جبکہ امسال نئی سکیم کے تحت مختلف سکولوں میں انٹرنیز بھی بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کلاس روم میں استاد کی موجودگی انتہائی ضروری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور ہر کلاس روم میں ایک استاد کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹا کے ذریعے کوالٹی ٹیچرز میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے ڈیٹا لے رہے ہیں جس میں اساتذہ کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کے عمل پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس ضمن میں کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ بھی معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ایٹا کے اساتذہ کو کیمبرج یونیورسٹی سے تربیت دیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہم ڈیجیٹل لرننگ اور ای بکس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس کے علاوہ ہمارے فلیگ شپ پروگرام ایجوکیشن کارڈ میں بھی مختلف سہولیات شام مل کی جا رہی ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ٹیبلٹس اور انٹرنیٹ کو استعمال میں لایا جائے گا اور ہم اپنے سسٹم میں جدت لا رہے ہیں تاکہ ہمارے بچے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ضروریات کے مطابق تیار ہو سکیں جس کے لئے پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور ہم اپنے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :