کرک ،فائرنگ واقعات میں2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے

جمعرات 12 جون 2025 22:33

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) کرک میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد میں کرک کا مشہور ٹک ٹاکر اور مقامی گلوکار بھی شامل ہے۔ کرک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پہلا واقعہ کرک کے نواحی علاقہ پشی خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی گلوکار اور معروف ٹک ٹاکر عاقب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسرا واقعہ تحصیل تخت نصرتی کے مضافاتی علاقہ سرکی لواغر میں پیش آیا جہاںنامعلوام افراد نے فائرنگ کرکی19 سالہ وحیداللہ ولد مظفر خان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ دونوں واقعات میں فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس اور ریسکیوٹیم نے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔