سیزن کا پہلا مینگو فیسٹیول جناح ٹائون کے اشتراک سے افتتاح کردیا گیا

پی آئی بی گرائونڈ میں رنگا رنگ مینگو فیسٹیول، ایک ہفتے تک جاری رہے گا

جمعرات 12 جون 2025 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) جناح ٹائون میونسپل کارپوریشن اور ایم ایس سید گروپ کے اشتراک سے یوسی 5، پی آئی بی گرانڈ میں سیزن کا پہلا مینگو فیسٹیول کا گزشتہ شب باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں آموں کی 16 نایاب و اعلی اقسام جن میں چونسا، سندھڑی، الفانسو، مالدا، نیلم، امرپالی، فضلی سمیت دیگر شامل تھیں، شہریوں کے لیے مناسب نرخوں پر پیش کی گئیں۔

اس فیسٹیول کا مقصد عوام کو موسمی پھل کی معیاری اقسام سستے داموں فراہم کرنا اور فیملی تفریح کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ فیسٹیول میں بچوں کے لیے جھولے، کھانے پینے کے اسٹالز اور خواتین کے لیے جیولری و دیگر اشیا کے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہیں شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی یوسی 5 کے چیئرمین کلیم عثمانی تھے، جبکہ یوسی وائس چیئرمین را محسن، کونسل ممبر انا عبدالرشید، را کاشف، ٹرانسجینڈر رکنِ کونسل سعدیہ چوہدری اور ٹان افسران و عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

یوسی چیئرمین نے فیسٹیول کو عوامی سطح پر ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹان انتظامیہ شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے ایسی سرگرمیوں کے فروغ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :