ڈی پی کی نگرانی میں انکوائری مکمل ہونے پر بھتہ خور قبضہ گروپ کیخلاف دو مقدمات درج

جمعرات 12 جون 2025 20:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)ڈی پی او لیفٹیننٹ-(ر) احمد محی الدین کی نگرانی میں انکوائری مکمل ہونے پر بھتہ خور قبضہ گروپ کیخلاف دو مقدمات درج کر کے چار سرکردہ بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ سرغنہ موقع پر سے فرار ہوگیا۔ چکوال کے معروف کاروباری علاقہ ہسپتال روڈپر دوکانوں کا ایشو شدت اختیار کر گیا امجد عرف طوطی ظیغم عباس عرف نبیل طارق ڈھلی شہیر کنز اور دیگر کے خلاف حکومتی مشینری حرکت میں آگئی۔

امیر افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ میں دکانوں کا اکیلا مالک ہوں۔اور ان قبضہ گروپ نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔اور میرا سامان سریا اور کاغذات وغیرہ چوری کیے ہیں۔جس پر تھانہ سٹی چکوال نے مختلف دفعات کے تحت پرچہ دے دیا۔اور کاروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

جس میں ضیغم عباس عرف نبیل کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔جبکہ دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

جن کو بہت جلد پکڑ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ یہ ایک گروپ ہسپتال روڈ پر ایک خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔زبردستی دکانداروں سے کرایہ لینا۔اور مالکان کو دھمکانا۔آئے دن لڑائی جھگڑا معمول بنا رکھا تھا۔امید ظاہر کی جا رہی ہے۔کہ امیر افسر نے اپنی طرف سے ارشد محبوب عرف پیر محبوب اور عاطف شبیر کو جو ٹاسک سونپا ہے۔اس میں اس قبضہ گروپ کو اچھے سے نکیل ڈالی جائے گی۔اور ان عناصر کے خلاف جارہانہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اہل۔علاقہ نے ارشد محبوب عرف پیر محبوب اور عاطف شبیر کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔کہ انہوں نے انتہائی دلیرانہ قدم اٹھایا اور اس شر پسند عناصر کے خلاف حق کا علم بلند کیا۔

متعلقہ عنوان :