کوئٹہ میں 16 اور 17 جون کودو روزہ گرینڈ میگا بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا

جمعرات 12 جون 2025 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) کوئٹہ میں 16 اور 17 جون کودو روزہ گرینڈ میگا بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا، بلڈ کیمپ میں جمع خون تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا، کینسرسمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو فراہم کیا جائیگا، کوئٹہ سٹی الائنس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سٹی الائنس، یوسی اتحاد، اتحاد نوجوانان کوئٹہ، کوئٹہ ویلفیئر سوسائٹی، بولان فارمیسی، فارما ایسوسی ایشن، کوئٹہ فاؤنڈیشن اور مرکزی مسلم لیگ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے اشتراک سے 16 اور 17 جون کو اسپنی روڈ پر واقع آر بی سی سینٹر میں دو روزہ گرینڈ میگا بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں بڑی تعداد میں شہری خون کے عطیات جمع کرائیں گے، جنہیں بعدازاں تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا، کینسرسمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کوعطیہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں بلڈ کیمپ آکر اپنے خون کے عطیات جمع کرائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خون عطیہ کرنا انسانیت کی عظیم خدمت ہے اس وقت کوئٹہ شہر میں بہت سے ایسے مریض ہیں جنہیں انتقال خون کی ضرورت ہے، زندگی اور موت کی کیفیت میں مبتلا مریضوں کے لیے خون کی منتقلی کے عمل سے جینے کی ایک نئی امید پیدا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :