چلتن ،نیشنل پارک میں آگ بھڑک اٹھی

جمعرات 12 جون 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع چلتن نیشنل پارک میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن نیشنل پارک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 100ایکڑ کے قریب رقبے کواپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں درجنوںدرخت جل کر خاکستر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کوئٹہ،مستونگ اورپی ڈی ایم اے کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :