آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سکیورٹی ڈویژن اور سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

جمعرات 12 جون 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سکیورٹی ڈویژن اور سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ ۔آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، سیف سٹی اسلام آباد کی تکنیکی صلاحیتوں، ریسپانس ٹائم اور جرائم کی روک تھام میں نظام کے موثر کردار کو مزید بہتربنانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی ڈویژن اور سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ،انہوں نے سکیورٹی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے آئی جی اسلام آباد کو سکیورٹی ڈویژن میں جاری زیرِ تعمیر منصوبوں اور کیس کیڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو سکیورٹی ڈویژن میں جاری تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے آئی جی اسلام آباد کو سیف سٹی پروجیکٹ کی تکنیکی صلاحیتوں، ریسپانس ٹائم، اور جرائم کی روک تھام میں نظام کے مو ثر کردار کے بارے میں بریفنگ دی،آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نظام کو مزید مو ثر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔