وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 12 جون 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کو الوداع کیا۔