Live Updates

انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیدیا

جمعہ 13 جون 2025 02:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیا ہے اور کہاہے کہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں بلکہ مزید ٹیکسوں کے بوجھ سے لاد دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بنایا گیا حالیہ بجٹ ملک کی معیشت کو مزید دلدلوں میں دھنسا دے گا۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عوام کو بجلی گیس پٹرول، آٹا ، چینی اور اشیاء خورونوش پر ریلیف دیا جائے ، ٹیکسوں کے اضافے سے ہر چیز مزید مہنگی ہو جائے گی۔پراپرٹی کی خرید وفروخت وفاق اور صوبائی حکومتوں کو ٹیکس ختم کرنے ہوں گے تاکہ دس سال سے رکا ہوا پراپرٹی کا کاروبار چلے، سودی نظام ختم کرکے غیر سودی نظام معیشت قائم کیا جائے۔ ملک کی معیشت داؤ پر لگی ہوئی ہے، ریاست نہ تعلیم دے نہ صحت دے نہ امن و امان دے وہ ٹیکس کا مطالبہ کیسے کر سکتی ہے، پٹرول پر لیوی کے نام سے براہ راست عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں آئی ایم ایف کے پیروکار ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات