شکارپور کے سینئر فوٹو جرنلسٹ میر حسن خمیسانی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

جمعہ 13 جون 2025 02:45

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)شکارپور کے سینئر فوٹو جرنلسٹ میر حسن خمیسانی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کو چند روز قبل دل کی تکلیف کے باعث ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج تھے۔ میر حسن خمیسانی گزشتہ 12 برس سے ایک نجی چینل سے وابستہ تھے اور اپنے فرائض نہایت ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

ان کی اچانک وفات سے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، شکارپور پریس کلب کے صدر عبدالسلام انڑ، جنرل سیکریٹری رحیم بخش جمالی، شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد نون، آغا اسرار، ایاز منگی، سوڈھو جیمس، عارف قریشی، ابراہیم بروہی، عبدالخالق سومرو، آغا اسرار، دیدار سومرو، سکندر صدیقی، رشید شاہ، فیاض سومرو اور شکارپور کے صحافیوں اور سول سوسائٹی نے میر خمیسانی کے اچانک انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :