ہمارا بھائی محمد ریحان قریشی غلط قسم کے لوگوں کے ساتھ رہنے کے ساتھ ساتھ بداخلاق ہوچکا ہے، اسماعیل قریشی، عرفان قریشی ورضوان قریشی

جمعہ 13 جون 2025 02:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ہمارا بھائی محمد ریحان قریشی غلط قسم کے لوگوں کے ساتھ رہنے کے ساتھ ساتھ بداخلاق ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار محمد اسماعیل قریشی،عرفان قریشی اور رضوان قریشی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ ہم ٹنڈوالہیار شہر کے جناح چوک کے رہائشی ہیں ہمارا سب سے چھوٹا بھائی جس کا نام ریحان قریشی ہے اس کے غلط حرکتوں کی وجہ سے ہم بہت تنگ ہیں اور ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہمارا بھائی اپنی مرضی سے ہمارے مشورے کے بغیر شادی کرنا چاہتا ہے اس شادی سے بھی ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ریحان قریشی اگر کسی سے کوئی لین دین کرتا ہے یہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو خود زمہ دار ہوگا اس سے ہم تینوں بھائیوں اور ہمارے کسی گھر والوں کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :