کون کونسے افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جانیوالی ہیں

ہفتہ 14 جون 2025 20:02

کون کونسے افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جانیوالی ہیں
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) نادرا نے بتایا ہے کہ کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نادرا نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے تو آپ کی سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

نادرا کا کہنا ہے کہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لاکر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں۔اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہوئی ہے تو اس کی بھی فوری تجدید کروائیں۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31 جولائی کو بند کردی جائے گی۔