Live Updates

اسرائیل نے ایٹمی پھیلائو کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے‘خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 14 جون 2025 16:58

اسرائیل نے ایٹمی پھیلائو کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے‘خواجہ سعد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلائو کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے،اسرائیل IAEAکو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف مسلسل جارحیت میں ملوث رہتا ہے ،عراق ، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے ان پرجنگیں مسلط کرنے والا امریکہ اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمہ دار ہیں ، دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات