Live Updates

ہمیں معاشی طور پر آزاد خودمختار ہونا ہے ‘بڑے زمینداروں کو بھی اپنی آمدنی پر ٹیکس دینا چاہئے ‘فاروق ستار

ہفتہ 14 جون 2025 20:02

ہمیں معاشی طور پر آزاد خودمختار ہونا ہے ‘بڑے زمینداروں کو بھی اپنی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سارے اقدامات بہت مثبت اور خوش آئند پیشرفت ہے ٹیکسوں کی بھرمار ابھی بھی ہے ‘ایک طرف آپ ریفارمز کی بات کررہے دوسری طرف لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں ہمیں معاشی طور پر آزاد خودمختار ہونا ہے ‘بڑے زمینداروں کو بھی اپنی آمدنی پر ٹیکس دینا چاہئے ‘ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہر طرح سے اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے معیشت ٹیکسوں کے بوجھ تلے بیٹھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ساری جماعتیں جب اپوزیشن میں ہوتی ہیں تو پیٹرولیم لیوی کو بھتہ اور غنڈا ٹیکس کہتی ہیں بجلی تیل گیس کی قیمتوں کو کم ہونا چاہئے،چارٹر آف اکانومی کہاں چلا گیا لوکل گورنمنٹ کو با اختیار بنانا بہت اہم ہیایک ارب کا ماربل اسمگل ہوتا ہے، انڈیا جاتا ہیلوڈشیدنگ 18، 16 گھنٹے ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ محض اکاؤنٹنگ ایکسرسائز نہیں ہوتی بجٹ پالیسی ڈاکیومنٹ ہے،دنیا فوڈ سیکورٹی کے لئے پتہ نہیں کیا کیا کام رہی ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں آپ کے پاس تو ہر چیز کا بہانہ آئی ایم ایف ہوتا ہے ‘گندم کاٹن چاول فصل سیکیور نہیں تو باقی بھیڑ بکریوں سے کتنا ملک کو چلائیں گے کاٹن کو آہستہ آہستہ ختم کرتے گئے ‘ای وی پر بھی ٹیکس لگا دیا سولر پر بھی ٹیکس لگا دیا ایسے تو نہیں چلے گاگرڈ مہنگا کرتے جاؤ گے تو لوگ آپ سے شفٹ ہوتے جائیں گے ناکارہ ڈسکوز پر آپ نے انویسٹمنٹ کتنی کی ہے انویسٹر اس وقت آتا ہے جب ریٹرن ہوتا ہے ایف بی آر کا افسر دفتر آکے مجھے گرفتار کرے گا تو اس چیز کے لئے میں نے پیسے لگائے ہیں تیل کی قیمتیں دنیا میں کم تھیں، اب جنگ چھڑ گئی ہے جس سے وہ اوپر چلی گئی ہیں اس کا ہماری معیشت پر بہت اثر ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات