پنجاب بھر میں 1329 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق،1588 زخمی

ہفتہ 14 جون 2025 17:39

پنجاب بھر میں 1329 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق،1588 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1329ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں701افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔887معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں867ڈرائیوز،60کم عمرڈرائیور،616مسافراور121پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد93حادثات میں118متاثرین کے ساتھ دوسر ے ، گوجرانوالہ 78حادثات میں91متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1604متاثرین میں1261مرد اور343خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں243افراد کی اوسط عمر18سال سے کم909افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ452زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1290موٹرسائیکلز،71آٹورکشے،142کاریں،37وین،9مسافر بسیں،25ٹرک اور123دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔