کلرسیداں ، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

ہفتہ 14 جون 2025 17:09

کلرسیداں ، نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی
کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) نوجوان 23 سالہ آفاق تنویر نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔کلر سیداں کے نواحی علاقے بمعہ گنگال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، 23 سالہ نوجوان آفاق تنویر نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

متوفی کے والد محمد تنویر ولد نذیر حسین نے پولیس تھانہ کلر سیداں کو دی گئے بیان میں بتایا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، ان کے بیٹے آفاق نے گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

نوجوان کو فوری طور پر اس کے ماموں طاہر محمود کے ہمراہ تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کلر سیداں نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :