کیون کرویٹز اور ٹم پوٹزپر مشتمل میزبان ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

جمعہ 13 جون 2025 10:50

سٹٹ گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) امریکا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی جوڑی اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پوٹزپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔

اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی ایلکس ٹی مشیلسن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار راجیو رام پر مشتمل امریکی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کے ٹینس کھلاڑی کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پوٹزپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو 6-7(5-7)،7-6(7-4) اور 5-10 سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں فاتح امریکی جوڑی کا مقابلہ حریف امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دارجیری لہیکا سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :