اینٹوں کے بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق

پچیس سالہ کاشف مرگی کا مریض تھا ، قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے

جمعہ 13 جون 2025 11:22

اینٹوں کے بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اینٹوں کے بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔حادثہ شرقپور شریف کے گائوں تھابل تحصیل شرقپور شریف میں پیش آیا جہاںمرگی کا مریض بھٹے میں موجود پانی والے گڑھے میں گر گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے پانی والے گڑھے میں گرنے والے شخص کو باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی ۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :