Live Updates

ملک سے غربت ختم کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے‘جے یو آئی

حکمران عوام کا سا نس بند کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام کریں

جمعہ 13 جون 2025 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ملک سے غربت ختم کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے،ظالمانہ و فا قی بجٹ کے بعد ایسا لگتا ہے غریب آدمی کے مسائل حل کرنا حکومتوں کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں،حکمران اپنے انتخا بی وعدوں کو پورا کر یں اورعوام کا سا نس بند کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وفا قی حکومت کا پیش کردہ بجٹ مکمل طور پر آئی ایم ایف کادیا ہوا عوام د شمن بجٹ ہے جس میں غر یب عوام کی خو شحالی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے حکمران ملک سے غربت ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے بجائے غریب مکائو پا لیسی پر گامزن ہیں، ملک میں ترقی خوشحالی اورانقلابی اقدامات کرنے کے دعویٰ کرنے والوں نے ایسا بجٹ پیش کیا جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جبکہ لوگ پہلے ہی بے روزگاری اورمہنگائی کے باعث معاشی مسائل کا شکار ہیں رہنمائوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں معمولی جبکہ اپنی مراعات میں چھ سوگناتک اضافہ ملک اورعوام دشمن پالیسی ہے جس سے مزدوروں کیلئے دوروٹی کاحصول مزید مشکل ہو جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات