Live Updates

ایران کا 100سے زائد ڈرونز کے ساتھ اسرائیل پر جوابی حملہ

اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئ، حکومت کا شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 13 جون 2025 11:30

ایران کا 100سے زائد ڈرونز کے ساتھ اسرائیل پر جوابی حملہ
یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2025ء) ایران نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر ڈرون حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو ناکام بنا رہا ہے ، ہم ایران پر بمباری اور حملے جاری رکھیں گے۔ صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی کے بن گوریان ایئرپورٹ کی پروازیں معطل کردی گئی، اگلی اطلاعات تک ایئرپورٹ تمام پروازوں کیلئے بند رہے گا۔

قبل ازیں ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ ہے۔ اسرائیل میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے اور حکومت نے شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے اہم تنصیات کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے ایران کی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے حملے میں حصہ لیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات