ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خرم ریحان کا جلکوٹ ہائی سکول میں ترقیاتی کام کا معائنہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

جمعہ 13 جون 2025 13:21

کوہستان اپر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کے حکم پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خرم ریحان نے جلکوٹ ہائی سکول میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، متعلقہ آر ای اور ڈپٹی ڈی ای او موجود تھے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی (جنرل) خرم ریحان نے جلکوٹ ہائی سکول میں مختلف جگہوں پر خود تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ناقص کام کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں توڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ معیار اور مقدار پر کسی صورت سودے بازی نہیں ہو گی، اچھی کوالٹی کا مٹیریل استعمال کیا جائے، سکول کے پلستر میں سیمنٹ کی کمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، معیاری کام ہونے کی وجہ سے اس ٹھیکیدار کے بل پاس ہوں گے، غیر معیاری کام کو کسی صورت بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔