لیسکو میٹرریڈرز کیلئے سینکڑوں موبائل فونزخریدنے کی تیاریاں مکمل،ترجمان

جمعہ 13 جون 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر محکمہ کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے، لیسکو کے مختلف دفاتر میں نئی گاڑیوں کی تقسیم کے بعد اب نئے موبائل فونز خریدنے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکوکے مطابق لیسکو کی جانب سے میٹر ز کی ریڈنگ کے لیے نئی ایپلیکیشن پاور سمارٹ لانچ کی گئی ہے،اس ایپ کو درست طریقے سے استعمال کرنے کے لیے میٹرریڈرز کے لیے 25سو نئے موبائل فونز خریدے جارہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، پہلے پاور سمارٹ کے ذریعے صارفین کی مشکلات کم کی گئی تھیں اور اب جدید موبائل فونز کے ذریعے میٹرز ریڈرز کے لیے بھی آسانی پیدا کی جارہی ہے، مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ صارفین کو گھر بیٹھے تمام سہولیات کی فراہمی کا مشن پورا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :