فیصل آباد، جوالہ نگر سمن آباد فائبر شیٹ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔2 افراد موقع پر جاں بحق

جمعہ 13 جون 2025 14:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)فیصل آباد: جوالہ نگر سمن آباد کالج روڈ، فائبر شیٹ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی تفصیلات کے مطابق ریسکیو کی چار گاڑیوں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائبر شیٹ بنانے والی دکان کے اندر ویلڈنگ کا کام جاری تھا جہاں فائبر شیٹ پر پینٹ والا کیمیکل بھی موجود تھا ویلڈنگ کے دوران آگ لگی دو افراد 35 سالہ ابرار علی ولد عابد اور 20 سالہ فیصل ولد شہباز جلنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔25 سالہ تیمور ولد عابد علی کو طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال کیا۔ تینوں افراد اسلام نگر فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوان :