فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان کی کارروائی ، جرمانے اورنوٹسزجاری

جمعہ 13 جون 2025 16:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) خیبرپختونخوا محکمہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان نے کارروائی کرتے ہوئے ربخشالی ساولڈھیراورجمال گڑھی میں اشیاء خوردونوش کے مراکز پرجرمانے عائد کردئیے جبکہ متعدد کو اصلاحی نوٹسزجاری کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹرخیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی مردان رقیہ نوازکے مطابق متعدد بیکریوں کے خلاف نان فوڈ گریڈ کلرز، ناقص مشروبات کی فروخت، صفائی کی ناقص صورتحال اورورکرزکے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پرایکشن لیا گیا، رقیہ نواز نے کہا کہ کارروائیوں کا مقصد خوراک کے معیارکو یقینی بنانا اورعوام کو صحت بخش اشیائے خورد و نوش فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشیا خوردونوش کے مراکزکی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو محفوظ اورمعیاری خوراک فراہم کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :