عارف والا ،اوپن ڈور پالیسی کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، ڈی پی او

جمعہ 13 جون 2025 17:03

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ڈی پی اوجاوید اقبال چدھڑنے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضلع بھر میں پولیس کی موثر گشت،ناکہ بندی اور بہترین حکمت عملی کے سبب کرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ سٹی اور تھانہ فرید نگر کی حدود کی مساجدتحصیلدار والی اور ڈوگراں والی میں کھلی کچہریوں کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ مساجد میں کھلی کچہریاں لگانااور عوامی مسائل کو سننا ہمارے نبی اکرم نورمجسم ﷺ اور خلفاء راشدین کی سنت ہے۔ قانون کی طرف سے دئیے گئے تمام تروسائل بروئے کارلاتے ہوئے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل سنے اورانکے فوری ازالہ کے احکامات بھی جاری کیے گئے کھلی کچہریوں میں تمام ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجودتھے۔\378

متعلقہ عنوان :