چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت

جمعہ 13 جون 2025 17:25

چیئرپرسن بی آئی ایس پی  سینیٹر روبینہ خالد کی ایران پر اسرائیلی حملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ ایک قابل مذمت عمل ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم بے گناہ شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور پرامن حل کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے خیالات ایران کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید کشیدگی کو روکنے کے لئے سفارتی بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہیں،ہم پرسکون، تحمل اور جوابدہی پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لئے پرامن حل کی حمایت کے لئے متحد ہونا چاہئے۔