بھارتی ریاست پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں سوشل میڈیا کارکن36سالہ کنچن کماری المعروف کمل کور بھابھی اپنی کار میں مردہ پائی گئیں

جمعہ 13 جون 2025 18:24

بٹھنڈہ 13 (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر بٹھنڈہ میں سوشل میڈیا کارکن36سالہ کنچن کماری المعروف کمل کور بھابھی اپنی کار میں مردہ پائی گئی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان کی لاش بھوچو کلاں میں آدیش یونیورسٹی کے باہر کھڑی ان کی کار سے برآمد ہوئی ہے جو بھوچو کلاں،بٹھنڈہ-چندی گڑھ شاہراہ پر واقع ہے۔

(جاری ہے)

وہ لدھیانہ کی لچھمن کالونی کی رہائشی تھیں۔کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ گاڑی سے بدبو آرہی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو کار میں بوسیدہ لاش پڑی تھی۔بھٹنڈہ کے ایس پی نریندر سنگھ نے کہا ہےکہ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے جرم کرنے کے بعد کار پارکنگ ایریا میں چھوڑ دی تھی۔ کنچن کماری نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ وہ ایک پروموشنل تقریب میں جا رہی ہے۔کماری کے یوٹیوب پر 2.36 لاکھ، انسٹاگرام پر 3.84 لاکھ اور فیس بک پر 1.74 لاکھ فالوورز تھے۔