وزیر اعظم کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی ،حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت کی ہدایت

دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ،ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئیں

جمعہ 13 جون 2025 18:27

وزیر اعظم کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی ،حفاظت کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی وطن واپسی اور ان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا جبکہ ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے جائیں،زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے۔