خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس ،اپوزیشن اراکین کا احتجاج

جمعہ 13 جون 2025 18:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) خیبر پختونخوااسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت میں ہوا اپوزیشن اراکین نےاجلاس کے آغاز پراحتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعہ کوسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے کھڑے ہوکر احتجاج کیا ،اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی پر حکومتی اراکین بھی سامنے آگئے اور شدید نعرے بازی کی ،اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت مشیر خزانہ مسلم اسلم و دیگر اراکین شریک ہوئے اس موقع پر سپیکر کی جانب سے تمام اراکین کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایات کی گئی ۔

سپیکر صوبائی سمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ۔