انتظامیہ شہریوں کو دالوں کی سرکاری نرخ پر فراہمی یقینی بنائے، کمشنر فیصل آباد

جمعہ 13 جون 2025 18:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) کمشنر فیصل آباد مریم خان نے کہاہے کہ انتظامیہ شہریوں کو دالوں کی سرکاری نرخ پر فراہمی یقینی بنائے۔ کسی کو ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت پر فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ای اے ڈی اے سے گزشتہ اور رواں سال دالوں کی طلب قیمتوں کا تعین کرنے کے طریقہ بارے رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ای اے ڈی اے،ڈائریکٹر زراعت سمیت تاجر اور آڑھتی نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :